pait k keeray khatam karne ka ilaj in urdu
پیٹ کے کیڑوں کا مکمل خاتمہ
ہمارے معاشرے میں بچوں کے پیٹ میں کیڑوں کا ہونا ایک عام سی بات ہے، ویسے تو یہ کسی بھی عمر میں ہو سکتے ہیں اس کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں، لیکن زیادہ تر یہ بچوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ یہ مختلف وجوہات کی وجہ سے پیدا ہو سکتے ہیں، جیسے بازار سے کھلے اور عام بکنے والی چیزیں لے کر کھانا، پھل فروٹ بغیر دھوے کھانا، سونے سے پہلے میٹھی چیزے کھانا، گلے سڑے پھل فروٹ کھانا، ہاتھوں کو دھوے بغیر کھانا کھانا،اور صفائی کا خیال نہ رکھنا اس میں شامل ہے۔
اس کے علامات؛
اس کی علامات یہ ہے کہ رخساروں کی جلد میں چمک پیدا ہو جاتی ہے،
سوتے وقت رال کا ٹپکتی ہے،
اکثر پیٹ میں درد رہتا ہے،
کھانا بہت زیادہ کھانا یا بلکل نہ کھانا،
رنگت پیلا پڑ جاتا ہے،
بچے کا کمزور ہونا،
سر درد اور متلی کا شروع ہونا،
اگر آپ کے گھر میں کسی بچے یا بڑے کے پیٹ میں کیڑے کی شکایت ہے تو آپ ہمارا یہ آزمودہ نسخہ آز مالیں انشاءاللّه چند ہی دنوں میں اس نجات مل جائے گی۔
اجزا ؛
* پسا ہوا پرانا ناریل 2 کھانے چمچ
* شہد 4 کھانے کے چمچ
ترکیب ؛
اس کے لئے پرانا خشک ناریل لینا ہے کیونکہ یہ زیادہ کار آمد ہوتا ہے، پسا ہوا ناریل شہد میں ملائیں،
اور یاد رہے کہ اگر ناریل 2 کھانے کے چمچ ہے تو شہد 4 چمچ لیا جائے گا، یعنی شہد کو ناریل سے دو گنا زیادہ لیا جائے گا، چھوٹے بچے یعنی 4 سال یا اس سے بڑے بچے کو آدھا چائے کا چمچ، اور اس سے بڑے بچے کو 1 چائے کا چمچ رات سونے سے پہلے دینا ہے۔
نوٹ؛ اگر بچے کو اگر کسی قسم کی الرجی ہو تو اس کو استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور ر مشورہ کریں۔
0 Comments