chehre ke daag dhabbe khatam karne ka nuskha
chehre ke daag dhabbe khatam karne ka nuskha

چہرے کے ضدی داغ دھبوں کا کریں مکمل خاتمہ


چہرے کے ضدی داغ دھبوں کا کریں مکمل خاتمہ وہ بھی آسان اور گھریلو نسخے سے

ہمارے ہاں اکثر نوجوان بچے بچیوں، مرد اور خواتین حضرات اکثر اس بات کو لے کر بہت پریشان رہتے ہیں اور قسم قسم کی کریموں کو استعمال کرنے کے باوجود دانے ختم ہونے کے بجائے اور بھی زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

آج ہم لاۓ ہیں آپ کے لئے ایک بہترین گھریلو نسخہ جس کے استعمال سے آپ کے چہرے سے ضدی دانے اور داغ دھبے ایسے ختم ہو جائیں گے جیسے کبھی تھے ہی نہیں اور آپ کا چہرہ صاف شفاف نظر آئے گا،
تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں اور آپ کو بتاتے ہیں ایک حیرت انگیز گھریلو نسخہ۔

چہرے سے دانے اور داغ دھبے ختم کرنے کے لئے گھریلو نسخہ

• سب سے پہلے ایک چائے کا چمچ (ایلوویرا جیل) لیں۔
• اب اس میں ½ چائے کا چمچ کوڑ تمہ (بِٹر ایپل پاؤڈر) شامل کریں یہ چیزیں آپ کو با آسانی پنسار سٹور سے مل جائے گی۔
•اور اب ان دونوں اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں اور جہاں جہاں دانے ہیں وہاں پر یہ پیسٹ لگا لیں۔
• اس پیسٹ کو آپ روزانہ تازہ تازہ بنائیں
اور دن میں تین مرتبہ یعنی صبح دوپہر اور شام کو لگائیں۔
• دو سے تین دن میں آپ کے دانے خشک ہو جائیں گے اور کچھ ہی دنوں بعد آپ کا چہرہ ایسا ہو جائے گا جیسے کہ کبھی دانے تھے نہ داغ دھبے۔
یہ نسخہ ڈاکٹر ام راحیل کا بتایا ہوا نسخہ ہے جو ہم نے آپ کے ساتھ شیر کر دیا۔